34

دوسرے ممالک کے سفارتخانوں کے تعاون سے ”سفارتی چیریٹی پروگرام“

اوسلو (عمران بشیر)اوسلو میں رہنے والے تمام سفارتخانوں کے تعاون سے ایک سفارتی چیریٹی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،اس میں پاکستان ایمبیسی بھی شرکت کر رہی ہے ،اس سفارتی چیریٹی پروگرام کو ریڈکراس کے پروجیکٹ ”پانی زندگی کیلئے“منعقد کیا جا رہا ہے ،اس تقریب کا اہتمام اوسلو اور بین الاقوامی فورم میں خواتین سفیروں نے کیا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کی فیس (300 NOK)رکھی گئی ہے جس میں مختلف ممالک کے مفت ڈرنکس اور پکوان شامل ہونگے ،مزید اس ایونٹ میں بہت سے دلکش رافل انعامات ،جیسے پسند کا خاص مشروب ،غیر ملکی دستکاری ،کاسمیٹکس ،زیورات اور مٹھائیاں شامل ہونگی ۔

اس پروگرام سے تمام آمدنی “پانی زندگی کیلئے” میں جائے گی ، جو ایک ریڈ کراس پروجیکٹ ہے جو شدید پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے۔

ایونٹ کی مزید تفصیل نیچے دئیے گئے اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں