155

دارالامان لاہور میں یتیم بچیاں وزراءکو سپلائی کیے جانے کاانکشاف ،متاثرہ بچی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

دارالامان میں کام کرنے والی خاتون نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا کچھ کہا ۔۔۔ جانئے اس کی اپنی زبانی ۔۔۔

خاتون کا ویڈیو بیان ۔۔۔

دارالامان لاہور میں یتیم لڑکیاں صوبائی حکومت کے وزرا کو فراہم کی جاتی ہیں اور یہ گھناونہ کام سپرٹینڈنٹ افشان کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ رات کے وقت بے سہارا اور بے آسرا لڑکیاں کاشانہ سے نکالی جاتی ہیں اور طاقتور لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں یہ انکشافات دارالامان کاشانہ لاہور کے متعلق ایک خاتون نے کئے ہیں۔ خوفزدہ اور ڈری سہمی لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے احتجاج اور شکایت پر طاقتور لوگوں نے مجھے راستے سے ہتانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ دارالامان میں پولیس پہنچ چکی ہے تاکہ مجھے گرفتار کر کے میری زبان بند کر دی جائے اور مین ان کے کرتوت نہ بتا سکوں۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ کاشانہ کا مرکزی دروزاہ توڑ دیا گیا ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ اب میرے ساتھ کیا ہو گا۔۔۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس ہولناک واقع کانوٹس لے لیا ہے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں