155

تازہ مچھلی کو پہنچاننے کیلئے بس یہ چیز چیک کر لیں

اوسلو (مانیٹرنگ ڈیسک)سردیاں آتے ہیں مچھلیوں کی دکاندراری ہر جگہ ہر کونے میں شروع ہو جاتی ہے ،ایسے میں تازہ مچھلی کونسی ہے ؟سب سے بڑا مسئلہ یہ ہی ہوتا ہے ۔

آئیے ہم آپ کو بتا تے ہیں کہ تازہ مچھلی کی پہچان کرنے کیلئے کونسا آسان طریقہ ہے ۔

جب بھی آپ مچھلی خریدنے جائیں تو بس یہ دیکھیں کہ اگر مچھلی میں سے زیادہ بدبو آ رہی ہو تو سمجھ لیں یہ مچھلی تازہ نہیں ہے ،کیونکہ تازہ مچھلی میں سے زیادہ بدبو نہیں آتی

دوسرے نمبر پر اگر بو سے پہچاننا مشکل ہورہا ہے تو آنکھوں کو دیکھیں، تازہ مچھلی کی آنکھیں کلیئر، چمکدار اور پوری ہوتی ہیں، جبکہ ان میں دھندلا پن اس چیز کی علامت ہے کہ اسے وہاں رکھے بہت دیر ہوچکی ہے۔

اسی طرح مچھلی کی جلد کو دیکھیں، مچھلی جتنی تازہ ہوگی، جلد اتنی ہی چمکدار ہوگی، اگر وہ مدھم ہو تو اسے باسی سمجھا جاسکتا ہے،مچھلی کو چھو کر دیکھیں، گوشت اچھا اور سخت ہوگا، اگر وہ نرم یا پلپلا ہو تو مچھلی تازہ نہیں ہوگی۔

اس کے گلپھڑے صاف اور شوخ سرخ رنگ کے ہونے چاہئے، مچھلی عمر بڑھنے سے گلپھڑے کا رنگ مدھم اور بھورا ہونے لگتا ہے، جبکہ ان میں بو واضح علامت ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں