Suzuki Alto 660cc 94

نئی آنے والی ”سوزوکی آلٹو “کے خریداروں کیلئے زبردست خبر ،قیمت کیا ہو گی ؟

کراچی :سوزکی مہران کی کے کامیاب 30سالوں کے بعد سوزوکی کمپنی نے اس کو باقاعدہ طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد سوزوکی لورز انتہائی افسردہ ہو گئے تھے کہ اب وہ اس قیمت میں کونسی گاڑی خرید سکیں گے ،لیکن اس کے بعد سوزوکی نے اپنی نئی کار سوزوکی آلٹو 660سی سی کو مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا ۔

متعدد صارفین کی طرف سے آج تک یہ سوال اُٹھا یا جا رہا ہے کہ اس کار کی خصوصیات کیا ہونگی اور ساتھ ہی ساتھ لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی ابتدائی قیمت کیا ہو گی ؟

تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان کی جانب سے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ہر کسی کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والی 12 تا 14 اپریل 2019ءایکسپو میں آئیں اور 2019 کے سب بڑے شاہکار کی تقریب رونمائی دیکھیں۔

افواہیں ہیں کہ سوزوکی کمپنی اس آٹو شو کے دوران 660 سی سی آلٹو کے تین مختلف ماڈل میں متعارف کروانے جارہی ہے، جس میں آلٹو وی ایکس اے سی کے بغیر، آلٹووی ایکس آر اے سی کی سہولت کے ساتھ اور سوزوکی وی ایکس ایل۔اے جی ایس جس میں اے سی اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی سہولت ہوگی۔

قیمت کے حوالے سے جو قیاس آرائیاں جاری ہیں اس کے مطابق گاڑی کی کل قیمت 8.5لاکھ سے 10لاکھ کے درمیان ہونے کا امکان ہے ،حیران کن طور پر جب کچھ ڈیلرز سے اس کی فیول ایورج کا پوچھا گیا تو کئی ایک کا کہنا تھا کہ 660سی سی ہونے کی وجہ سے تقریباََ 22سے 26کلو میٹر کے درمیان ہو سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے بکنگ شروع کر دی گئی ہے جس میں ابتدائی طور پر 5لاکھ روپے لیے جار ہے ہیں اور گاڑی کی ڈلیوری لانچنگ کے بعد شروع ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں