18

ایک ہی میچ میں پوری ٹیم نے میچ فکس کیا ؟ شعیب اختر کے قومی ٹیم سے متعلق اہم انکشافات

لاہور:راولپنڈی ایکسپریس نے میچ فکسنگ کا نیا پنڈوراباکس کھولتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں ایک دونہیں بلکہ 22کے قریب کھلاڑی میچ فکسر ہوا کرتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ایک دعویٰ کیاکہ ان کے علاوہ باقی سب کھلاڑی میچ فکسر ہوا کرتے تھے جن میں 11کھلاڑی ہماری اپنی اور باقی دوسری ٹیم کے بھی ملے ہوتے تھے ،انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میرے اردگرد میچ فکسر ز بیٹھے ہوئے تھے اور میں 22کھلاڑیوں کیخلاف کھیل رہا ہوتا تھا ۔

انہوں نے کہا ایک دفعہ آصف نے مجھے بتایا کہ کون کون سے میچ فکس کئے اور کیسے کئے تو میں نے کہا کہ ایک میچ میں تو میں بھی شامل تھا ،تو میں کیا کر رہا تھا؟آصف کہنے لگا اس میچ میں آپ اپنا زور لگا رہے تھے اور ہم اپنا زور لگارہے تھے ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے شعیب کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ باتیں اس وقت ہی بتائی گئی ہوتیں تو حالات کچھ اور ہوتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں