95

شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو بڑے عوامی خطرے سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک دفعہ پھر وزیر اعظم عمران خان کو بڑے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرآٹا اور چینی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن نہ لیا گیا تو لوگ ہمارے خلاف ہی اُٹھ کھڑے ہونگے ۔

ایک بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو اندر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم نے معاملے کو درست ہینڈل کیا تو سرخرو ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پی پر کمیشن کا سربراہ سابق جج ہوگا، کابینہ متفق ہے کہ آئی پی پی معاملے میں کوئی بھی ملوث ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ آئی پی پی کی رپورٹ عام ہوئی ہے ،اس میں بہت اہم لوگ ہیں ،مگر یہ کیس ٹائم لے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست روزوں کے 60 یا 90دن بعد گرم ہوسکتی ہے۔لاک ڈائون کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈائون بہت بیلنس کر کے چلایا ہے۔

عمران خان کو ایسی کوئی سوچ نہیں کہ لاک ڈائون پر انہوں نے غلط فیصلے کیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لاک ڈائون میں نرمی اور ضروری صنعتیں کھولنا چاہتے ہیں،وہ کورونا پر اپنے فیصلوں پر مطمئن ہیں۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں