194

پاکستان اور ناروے کی خبروں سے باخبر رکھنے کیلئے ’ گلوبل اردو نیوز‘ ایک اچھی کاوش ہے :شہزاد شیخ

اوسلو(ناصر اکبر سے  )شہزاد شیخ نے گلو بل اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج گلو بل اردو نیوز کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں .

انہوں نے ہم لوگوں کیلئے ایک نئی سہولت شروع کی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بڑی خوش آئند بات ہے ہم اپنے وطن کی خبریں باآسانی اس پلیٹ فارم سے حاصل کر سکیں اور دونوں ملک ایک دوسرے سے باخبر رہ سکیں گے ،اس طر ح پاکستان میں رہنے والی ہماری فیملیز ہماری خبروں سے آگاہ رہ سکیں گے اور ہم تک ان کی خبریں با آسانی پہنچ جایا کرینگی ۔

شہز اد شیخ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی اچھی کاوش ہے کہ ہماری آنے والی دوسری ،تیسری جنریشن پاکستانی کلچر سے قریب سے قریب تر ہوسکیں گی ،ان کا کہنا تھا کہ اکثر ناصر اکبر سے ہماری بات چیت ہو تی تھی تو وہ اپنے اس خواب کاذکر کرتے تھے جو آج انہوںنے اپنی محنت سے پورا کر لیا ،انہوںنے کہا اب ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اور ترقی دے ،اس چینل کوبہتر سے بہتر کرے ،اور آپ لوگ ہم تک زیادہ سے زیادہ خبریں پہنچائیں ،شہزاد شیخ نے کہا بطور نارویجن نیشنل اور دیار غیر میںبسنے والے آپ کے اس چینل کیلئے جو تعاون کر سکیں گے وہ ضرور کرینگے ،آخر میں ایک دفعہ پھر شہزا د شیخ نے نیک تمناﺅں کیساتھ چینل کی ترقی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں