36

بھولنے کی بیماری (Demens)پر رابعہ موومنٹ کی طرف سے سیمینار کا انعقاد

اوسلو (عمران بشیر )رابعہ موومنٹ ناروے کے زیر اہتمام بھولنے کی بیماری Demensپر سے متعلق فیورسٹ فورم میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

سیمینار کی میزبانی EMIنے کی تھی جس میں ڈاکٹر نوشین افضال نے خواتین کو Demensسے متعلق لیکچر بھی دیا ،اس اہم موضوع میں شرکت کیلئے خواتین نے انہتائی خراب موسم کے باوجود بھر پور شرکت کی ،اس پروگرام میں مختلف ممالک سے خواتین بھی آئیں ،ڈاکٹر نوشین افضال نے انتہائی آسان نارویجن لینگوئج میں ضعیف لوگوں کو درپیش آنے والے مسائل سے متعلق لیکچر بھی دیا جس کو حاضرین محفل نے بے حد پسند کیا ۔

ڈاکٹر نوشین افضال کے لیکچر کے بعد لوگوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں تمام خواتین نے اپنے سوالا ت کے ذریعے معلومات حاصل کیں ،خواتین کا کہنا تھا کہ سیمینار ان کیلئے بہت مفید ثابت ہوا ہے ہمیں بہت سی معلومات ملی ہیں مزید معلومات کیلئے ہم ڈاکٹر سے خود بھی رابطہ کرینگے ،سیمینار کے آخر میں مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی ،رابعہ موومنٹ کا کہنا تھا کہ 14نومبر کو ہم دوبارہ ایک سیمینار کروا رہے ہیں جس کی تفصیلات ہمارے فیس بک پر موجود ہونگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں