115

اگر چیف جسٹس نے توسیع نہ دی تو پھر کیا ہو گا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئینی و قانونی ماہرین کے مطابق اگر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ کل تک حل نہ ہو ا تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔

اگر ایسا ہوا توملک میں ایمرجنسی نافذ کی جاسکتی ہے ،اس سارے معاملے کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس بھی بلا لیا ہے ،جس میں سینئر وزیر وں سے مشاورت کی جائیگی ۔

چیف جسٹس نے عدالت میں کہا کہ توسیع ،تقرری سے متعلق بہت سے ابہام پیش کیے گئے جس کی وجہ سے ہی اس نوٹیفیکشن کو معطل کیا گیا ،چیف جسٹس نے کہا انتہائی اہم معاملہ میں اتنی سنگین غلطیاں افسوسناک ہیں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آرمی چیف کی آرمی ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی مدت کیا ہے ،جس پر عدالت کو بتا یا گیا کہ آرمی ایکٹ میں ایسی کوئی بات شامل نہیں ۔

ذرائع کے مطابق اگر عدالت نے نیا نوٹفکیشن بھی معطل کر دیا تو حکومت ایک نیا آرڈیننس تیار کر رہی ہے جو بوقت ضرور ت پیش کر دیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں