458

تحریک انصاف یورپ ممبران کا ناروے میں کامیاب اجلاس

اوسلو (ناصر اکبر )تحریک انصاف ناروے ممبران کے زیر اہتمام بروز اتوار 23 جون 2019 کو اوسلو میں یورپ پارٹی ممبران کا کامیاب اجلاس منعقد ہوا

اس اجلاس میں تحریک انصاف یورپ کے مختلف ممالک کے سرگرم ارکان نے بھرپور شرکت کی، جس میں قابل ذکر ممالک فرانس ، آسٹریا، سویڈن ، جرمنی ، ناروے کے نمائندے شامل تھے ، جبکہ بلجیئم، یونان ، ہالینڈ ، اٹلی کے ممبران نے اس اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ، اور کہا کہ وہ حکومت پاکستان سے اورسیز پاکستانیوں کے حقوق ، مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی گءکوششوں میں ممبران کے مشترکہ پلیٹ فارم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، یورپ تحریک انصاف کے 9 ممالک کے ارکان نے انٹراپارٹی معاملات کی کمی ، کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے پارٹی کے متعلقہ فورم سے فیس ٹو فیس مینٹگ کرنے پر اتفاق کیا، ساتھ ہی انٹراپارٹی معاملات کی خوبیوں کو اجاگر کرنے کے لیے عام پارٹی ممبر کو پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو سمجھنے پر زور دیا –

اجلاس میں شریک یورپ ممبران نے کھل کر اجلاس ایجنڈے کے نقاط پر اپنی رائے کا اظہار کیا ، پارٹی کو یورپ میں جمہوری ادارہ بنانے ، پارٹی کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر کرنے پر مختلف تجاویز دی ، ان تجاویز پر عملدرآمد کرانے کے لیے تحریک انصاف پاکستان اسلام آباد کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے پر زور دیا گیا –

اس ممبران اجلاس میں 2 کمیٹیوں کی تشکیل پر سب ممبران متفق ہوگئے ، رابطہ کمیٹی اور وفد کی تشکیل، رابطہ کمیٹی یورپ ممبران کے آپس کے روابط کو مضبوط، بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی –
جبکہ تحریک انصاف یورپ ممبران پر مشتمل وفد جلد حکومت پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف سنٹرل اسلام آباد سے ملاقات کرے گا ، جو اورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے اور یورپ انٹراپارٹی معاملات کو بہتر کرنے کے لیے اپنی سفارشات تحریک انصاف پاکستان کے سامنے رکھے گا –

اس اجلاس کو کامیاب کرانے میں تحریک انصاف ناروے کے ارکان چوہدری عبدالرحمن، طاہر اکرم، حاجی افضال، ناصرگوندل، چوہدری زاہد اسلم ، اکرم گل ، عامر راجہ ،نعیم اختر ، شاید جمیل، محمد طارق ، ضیائ اللہ ، شیراز، شاذیہ بشیر ، کنول سجاد، ساجد مختار نے اہم کردار ادا کیا اور اجلاس میں شرکت کی –

جبکہ فرانس ، جرمنی ، سویڈن ، آسٹریا سے ان ممبران نے شرکت کی ، میاں ذذوالفقار جتالہ ، یاسر قدیر ، شیخ نعمت اللہ، ماجد چیمہ، اظہر ساہی ، جویریہ چوہدری، چوہدری زبیر، افضل فاروقی، عامر ندیم ، احمد لاشاری شامل تھے -ساتھ ہی بیلجیم سے میاں شعیب، آسٹریا سے عرفان شاہد، حفیظ چوہدری ، میاں خلیل ، عبدالسلام فرید ، سویڈن سے خواجہ کاشف، یونان سے ملک امجد ، آصف کیانی ، سردار احمد ، ہالینڈ سے غلام حسین کیا نی ، اٹلی سے مرزا خالد ، بشیر بوسال نے یورپ ممبران کے مشترکہ پلیٹ فارم کے کام کو سراہتے ہوئے اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا، اور اس بات کا اعادہ کیا مستبقل میں وہ اس مشترکہ کونسل پلیٹ فارم سے منعقد کیے جانے والے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے ، یورپ پارٹی ممبران اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے یورپ کونسل سے بھرپور تعاون جاری رکھے گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں