261

پی ٹی آئی کونسل ناروے کے اعزاز میں چوہدری زاہد اسلم اور ڈاکٹر حماد کا ڈنر

( رپورٹ ، عمران بشیر )

پی ٹی آئی کونسل ناروے کے اعزاز میں چوہدری زاہد اسلم اور ڈاکٹر حماد نے ایک ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی۔چوہدری زاہد اسلم نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ آج کی میٹنگ کا مقصد کونسل کے تمام اراکین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعارف اور چہرہ شناسائی ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے کو جان پہچان سکیں، اسکے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسا ئل کے حل کیلئے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کے لا ئحہ عمل پر بات ہوسکے۔

چوہدری زاہد اسلم نے کہا کہ وہ اپنی حمایت کا مکمل اور مالی تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور آنے والے وقت میں مسا ئل کے حل کیلئے ملکر کوئی بہتر قدم اٹھا سکیں۔ڈاکٹر حماد نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نظریاتی ہے لہذا یہاں تمام لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہو ئی اور وہ ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تمام مشکلات کے باوجود میں پی ٹی آئی اور اس کے منشور کے ساتھ ہوں،جامعہ پنجاب کے سابق پی ٹی آئی ورکر نے بھی اپنے خطاب میں اپنی حمایت کا یقین دلایااور ملکر کام کرنے کا عندیہ دیا ۔

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کھاریاں کے نائب صدر سید خالد شاہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی ڈٹی ہوئی ہے اور انہوں نے چوہدری زاہد اسلم اور ان کے خاندان کی پی ٹی آ ئی کے ساتھ وابستگی کو بھی سراہا۔

پی ٹی آ ئی ناروے کے روح رواں محمد طارق،عبدالرحمن اور محمد نعیم نے آنے والے وقت میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کے کام پر بریفنگ دی۔

شرکاءمیں چوہدری زاہداسلم،ڈاکٹر حماد،محمد طارق،عبدالرحمن،محمد نعیم،انجم مجید،محمد افضال،سید خالد شاہ،سید ذکی الحسن شاہ،محمد عمران بشیر خان،ملک سلطان، سلطان احمد، شازیہ بشیر،کنول سجاد، ساجد مختار،ناصر گوندل امتیاز وڑایچ،شاہد جمیل،شیراز احمد،ناسر اقبال،نذیر احمد،محمد عارف، طارق وٹور، نعمان،محمد فیاض،چوہدری ساجد مہدی،ملک شہباز اور دیگر لوگ شریک تھے۔ملک سلطان نے پارٹی آفس کیلئے جگہ کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں