140

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہو گئے

لاہور :پی ایس ایل 2020کا شیڈو ل کیا سامنے آیا ،مایہ ناز کھلاڑی بھی ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی طرف سے جاری کیے جانے والے پی ایس ایل 2020کے شیڈول کو دیکھتے ہی کھلاڑیوں کے جوش کا لیول سامنے آنے لگا ، سابق کپتان سرفراز احمد نے آل راونڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ میں تیار رہنے کا چیلنج بھی کر دیا ہے۔

اس سے قبل شاداب خان نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بوبی بھائی آپ کو مرضی کہہ لیں آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا ،باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیارہیں۔

اس ٹوئٹ کو پڑھنے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد خاموش نہ رہ سکے اور شاداب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ”شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹر بھی تیار ہے ،وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلوں کیساتھ میدان میں آ رہے ہیں ذرا دھیان سے فل تیاری ہے بھائی “

واضح رہے پی ایس ایل 2020شیڈول کے مطابق افتتاحی تقریب کراچی میں اور فائنل لاہور میں کھیلا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں