123

آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا، وکلا کی لائیو ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور :لاہورمیں سنگدل وکیلوں نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے دل کے اسپتال پر دھاوا بول دیا اور وہ کام کیا جو حالت جنگ میں دشمن بھی نہیں کرتا ۔وکیلوں نے بدھ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کیا اور اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وکلا رکاوٹیں ہٹا کر اسپتال میں داخل ہوئے اور راستے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جب کہ ایمرجنسی کے شیشے توڑ دیے اور باہر کھڑی پولیس موبائل کو بھی آگ لگادی۔اس دوران حملے کے لیے آنے والے وکلا اسپتال آتے ہوئے لائیو وڈیو بھی نشر کرتے رہے جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وکیلوں کا سمندر دیکھو ،آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا ، اسٹنٹ ڈلیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں