48

اوسلو کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہونے والے آئپا ایوارڈ میں پاکستانی فنکاروں کی زبردست پرفارمنس

اوسلو (عمران بشیر )اوسلو میں ہونے والے آیپا ایوارڈ میں پاکستانی فنکاروں نے چار چاند لگا دئیے ،آئپا ایوار ڈ کا انعقاد علی ملک اور مختار احمد چوہان نے کیا ،جس میں لالی ووڈ کے نامور فنکار ،ہمایوں سعید ،زیبا بختیار ،عائشہ عمر ،مانی اور ہیرا مانی سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔

آرگنائز ر کی بد انتظامی کی وجہ سے لیٹ شروع ہونے والے اس پروگرام میں آئے فنکاروں نے لوگوں کے دل جیت لیے ،تھکے ہارے شائقین نے جب اپنے ستاروں کو دیکھا تو ان کے چہرے پر دوبارہ رونق آگئی ۔

اوسلو میں ہونے والا پہلا اتنا بڑا شو انتظامیہ کی بدنظمی کا شکار بھی ہو گیا ،شائقین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اس تقریب میں آکر کے بے حد مایوس ہوئے ،اس ایونٹ کو اگر اچھے آرگنائزر کے ذریعے کروایا جاتا تو ہمیں آج اتنی بد انتظامی دیکھنے کو نہ ملتی ،شائقین کا کہنا تھا کہ ہمارے سے وی وی آئی پی ٹکٹس کے 2000ہزار کراﺅن تک لیے گئے لیکن ہمیں دھکم پیل کے علاوہ یہاں کچھ نہیں ملا ،بدانتظامی کا یہ حال تھا کہ ایونٹ تقریبا 5گھنٹے لیٹ شروع ہوا ۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دی سسٹم فلم کے ہیرو شہزاد ،غفور،وسیم اللہ اور شائقین کا کہنا تھا کہ ہمیں آئپا ایواراڈ کی تقریب میں آکر بے حد مایوسی ہوئی ۔

آخر میں پروگرام آرگنائزر نے شائقین سے معذ رت کرتے ہوئے کہا کچھ انتظامی نقائص کی وجہ سے ایونٹ بدنظمی کا شکار ہوا ، جس کیلئے ہم معزرت خواہ ہیں۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ مجھے آج ناروے میں آکر اپنے پاکستانیوں سے مل کر بے حد خوشی ہوئی ، ہمایوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی ہم سب سے بہت پیار کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں