672

اوسلو ناروے میں مسجد اسلامی کلچر سینٹر النا کا افتتاح کر دیا گیا

اوسلو (عمران بشیر)اوسلو ناروے میں مسجد اسلامی کلچر سینٹر النا کا افتتاح کر دیا گیا ۔۔۔افتتاحی تقریب سے مولانا محبوب الرحمن،محمد نجم سٹیج سیکرٹری ، آئی سی سی کے صدرسید رضوان احمد ،قاری محمد اسجد ،ارشد جمیل ،جبکہ تلاوت قرآن پاک نور احمد سیالوی ، نعت خواں ہارون قیوم نے ہدیہ نعت پیش کی ۔

اس موقع پر مولانا محبوب الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہامسجدیں اللہ کے نام پر بنتی ہیں اللہ کیلئے ہی بنائی جاتی ہیں۔۔انہوں نے کہا ہماری دعا ہے کہ اللہ اس مسجد کو اہل محلہ کیلئے خیر کا ذریعہ بنائے ،امن کا پیغام عام کیا جائے ۔

صدر آئی سی سی ناروے سید رضوان احمد ،نائب صدر ارشد جمیل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں اور جتنی زیادہ مسجدیں ہوں گی اتنا ہی اللہ اور اس کے رسول کا پیغام عام کیا جا سکے گا ،تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں دین اسلام سے اپنے دلوں کو منور کرسکیں۔

ارشد جمیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامی کلچر سینٹر انا میں ابتدائی طور پر 250افراد کے نما ز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے ،اس کے علاوہ اسی مسجدمیں 2کلاس روم بھی بنائے گئے ہیں جہاں مختلف تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں