368

ناروے میں کرکٹ شائقین کے لئے بڑا دھچکا

اوسلو (نا صر اکبر سے )نارویجن پریمیر لیگ جس کا انعقادہر سال ماہ جولائی اور اگست میں ہوتا ہے اس سال آئی سی سی کے مصروف شیڈول کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔

نارویجین پریمیر لیگ کے MD سفیر حیات نے اسکا اعلان NPL کی سالانہ کانفرنس میں کیا۔ NPL کی تمام فرنچائزاونر اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر ٹیم ایگل کے CEO شہزاد شیخ نے ٹورنامنٹ سپین میں یا دبئی میں کروانے کی تجویز پیش کی مگر تجویز کو اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا ۔

اس موقع پر ٹیم ایگل کی طرف سے چوہدری جہانگیر ،چوہدری زاہد ، شعیب انجم ڈاکٹر موبائل اور شہزاد شیخ نے شرکت کی۔

ٹیم ٹائیگر کی طرف سے خرم اور مبشر نے شرکت کی ۔

ٹیم ویکنگ واریر کی طرف سے زعیم شوکت، ٹیم رائل کی طرف سے عدنان افضل اور ٹیم سلطان کی طرف سے چوہدری امتیاز اور راجہ شہزاد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ ٹیم ایگل پچھلے دو سال سے لگاتار یہ چیمپئن شپ جیت رہی ہے۔

کانفرنس کے آخر میں سفیر حیات نے تمام فرنچائزاونر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ سال کی حکمت عملی کے لئے جلد ہی بورڈ میٹنگ کی تاریخ کے اعلان کا وعدہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں