430

گلو بل اردو نیو ز کے زیر اہتمام نارویجن پاکستانی بچے اور ان کے مستقبل کے عنوان سے اہم تقریب

اوسلو (ناصر اکبر ،عمران بشیر )گلوبل اردو نیوز کے زیراہتمام نارویجن پاکستانی بچے اور ان کے مستقبل کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں المدثرٹرسٹ ناروے کے صدر محمد اسلم چوہدری،آصف ملک ،خالد خان ،وسیم بشیر، نیر مقبول، عدنان اعظم،سکون اسپیشل چلڈرن آرگنائزیشن کے سینئر رہنما عبدالرحمان چوہدری، نوید چوہدری نے شرکت کی۔

تقریب کے شروع میں ہی آصف ملک نے گلوبل اردو نیوز کے چیف ایگزیکٹیو ناصر اکبر اور گلوبل اردو نیوز کے ایڈیٹر عمران بشیر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تقریب میں المدثر ٹرسٹ ناروے کے صدر محمد اسلم چوہدری نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دیں تاکہ بچوں کو دین سے روشنائی حاصل ہو، خالد خان وسیم بشیر ،نیر مقبول اور عدنان اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو پاکستان بھی لے کر جانا چاہئے تاکہ بچوں کو پاکستان کے کلچر اور ماحول کا پتہ چل سکے اس سے بھی ان کی رہنمائی ہوسکتی ہے،عبدالرحمان چوہدری اور نوید چوہدری نے کہا کہ بچوں کو اپنے کلچر اور ماحول سے متعارف کرانے میں اور ان کو اردو زبان سے روشنائی حاصل کرانے میں سب سے بڑا کردار ماں باپ کا ہوتا ہے ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنا کلچر اپنا ماحول اور اپنی زبان کے متعلق گاہے بگاہے بتاتے رہیں۔

آخر میں انہوں نے گلوبل اردو نیوز کو مبارکباد دیتے ہو کہا کہ آپ نے اپنی سروسز ناروے میں شروع کرکے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ بچوں کو بھی اردو زبان سے روشنائی کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ، آصف ملک نے گلوبل اردو نیوز کے توسط سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری میڈیا ہاﺅسز سے گذارش ہے کہ وہ پاکستان کی مثبت تصویر پوری دنیا میں دکھائیں تاکہ بچوں کے اندر خوف پیدا نہ ہو جس کی وجہ سے وہ پاکستان سفر کرنے سے گریز نہ کریں۔

تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کا گلوبل اردو نیوز کے چیف ایگزیکٹیو ناصر اکبر اور گلوبل اردو نیوز کے ایڈیٹر عمران بشیر کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا گیا ۔آخر میں مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا اور گلوبل اردو نیوز کی ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں