413

نور ریلیف (Noor Relief )کا فیس بک پر شاندار افتتاح

اوسلو (نا صر اکبر سے )نور ریلیف کا فیس بک پر برائے راست شاندار افتتاح آر جے ساحل جعفری نے وائس آف ورلڈ (Voice of World )گریس ایتھن (Greece Athan)سے کیا ۔

عامر لطیف نے نور ریلیف کا تعارف کرواتے وقت بتا یا کہ میں عامر لطیف اور میری بیگم حُسن آراءنے اسی سال نور ریلیف شروع کیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کچھ سالو ں سے ہم جب بھی پاکستان جاتے تو جہاں کہیں بھی ہمیں کوئی غریب ،ضرورت مند ،بیمار ملتا یا کوئی جاننے والا ہمیں کسی بیوہ یا ضرورت مند کا بتا تا تو ہم فوراََ ان کی مدد کرتے لیکن باقاعدہ جانچ پڑتال کرنے کے بعد کہ واقعی وہ انسان اس مدد کا مستحق ہے بھی یا نہیں ۔

پہلی دفعہ آر جے ساحل ایتھن گریس سے نور ریلیف میںبذات خود بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،عامر لطیف نے بتا یا کہ نو ریلیف کیلئے پاکستان سے محمد وقاص ،لیلیٰ وقاص ،وارث علی اور شاہد بٹ بغیر کسی معاوضے کے خدمت خلق کیلئے نور ریلیف کیلئے کا م کر رہے ہیں ۔

عامر لطیف کا کہنا تھا کہ نور ریلیف کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ اس کا ر خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،جس میں لوگ دل کھول کر اپنا صدقہ ،خیرات اور زکوة بھی دے رہیں ہیں ،جس سے نور ریلیف غریب اور مسکین لوگوں کی مدد کر رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں