176

ناروے سمیت دنیا بھر میں سال نو کی آمد پر جشن اور آتش بازی

اوسلو (عمران بشیر )نئے سال 2020کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے جشن منا کر خوش آمد ید کہا ،اوسلو میں بسنے والے افراد نے سال نو کی خوشی میں آتش بازی اور لا ئٹ شوز کاانعقاد کیا ،دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے جشن منائے جارہے ہیں۔

گلوبل اردو نیوز ناروے کے چیف ایگزیکٹو اور ایڈیٹر عمران بشیر نے بھی اوسلو میں بسنے والی کمیونٹی اور دنیا بھر کے لوگوں کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں سال 2020ہم سب کیلئے مزید بہتر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں