12

ن لیگ کیلئے بڑی خوشخبری ،نواز شریف کے بیرون ملک علاج کروانے سے متعلق بڑ ی خبر

لاہور :نواز شریف نے بیرون ملک علاج کیلئے رضامند ی ظاہر کر دی ، اہلخانہ نے بیرون ملک علاج کیلئے راضی کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بیمار نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی،اس سلسلے میں اہلخانہ اور دیگر دوست احباب نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کیلئے رضامند کرتے رہے جس پر نواز شریف پاکستان میں ہی علاج کروانے پر بضد تھے ،اب خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نے بیرون ملک علاج کروانے پر اپنی رضامند ی کا اظہار کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے کے بعد ہی نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا بندو بست کیا جائیگا ،واضح رہے اس سے قبل نواز شریف بیرون ملک علاج کروانے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں