51

مسلم سنٹر فیورست کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ

اوسلو (عمرا ن بشیر )مسلم سنٹر فیوروست کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم مورخہ 16 نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب 4 بجے منعقد ہو گی جس میں برطانیہ کے معروف عالم دین علامہ محمد ساجدالہاشمی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

تلاوت قرآن مجید اوسلو کے معروف قاری محترم قاری محمد خالد رضا قادری اور نظامت کے فرائض امام وخطیب ادارہ ہذا علامہ قاری نور علی سیالوی سرانجام دیں گے۔مقامی علماءکرام ومشائخ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔تمام اہل اسلام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

۔15 نومبر کو خطبہ جمعہ بھی مہمان خصوصی علامہ ساجد الہاشمی ارشاد فرمائیں گے،تمام اہل اسلام کو شرکت کی بھرپور دعوت پیش کی جاتی ہے۔

مسلم سنٹر فیوروست میں محفل میلاد برائے خواتین 17 نومبر بروز اتوار 3 بجے جبکہ بچوں کی محفل میلاد 24 نومبر بروز اتوار صبح 10 تا 14 بجے منعقد ہو گی۔

مسلم سنٹر فیوروست میں 22 نومبر کا خطبہ جمعہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ممتاز عالم دین استاد العلماء پیکر اخلاص ووفا حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی صاحب ارشاد فرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں