638

میرے پاس تم ہو آخری قسط پاکستان کیساتھ ناروے اور ڈنمارک کی بڑی سکرین پر دیکھیں

اوسلو (عمرا ن بشیر )میرے پاس تم ہو اس وقت صدی کا مقبول ترین ڈرامہ بن گیا ہے ،اس ڈرامے نے مقبولیت کے بہت سے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،اس ڈرامہ کی مقبولیت کا یہ حال ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک اور ہمسایہ ممالک کے ڈراموں کو بھی مات دے گیا ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ اب یہ ڈرامہ پاکستان کیساتھ ناروے اوسلو اور ڈنمارک کی بڑی سکرینوں پر شہزاد غفور کی کوششوں سے دیکھنے کو ملے گا ۔

معروف فلم ڈائریکٹر ،ڈسٹری بیوٹر شہزاد غفور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے کمیونٹی کے لوگوں کے پاس انٹر ٹیمنٹ کیلئے کوئی خاص مواقع نہیں ہوتے ،اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فیملیز کو ایک پلیٹ فارم کے نیچے اکھٹا کر کے تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا جائے ،شہزاد غفور کا کہنا تھا میرے پاس تم ہو میں اداکاروں اور اس ڈرامے کی سٹوری نے لوگوں پر ایک سحر طاری کر دیا ہے ۔
ہم بیرون ملک پاکستان ڈرامے اور فلمز لگا کر اپنی شوبز انڈسٹری کی خدمت کرر ہے ہیں ،کمیونٹی کو بھی چاہیے کہ پاکستانی ڈرامہ اور فلمز کو دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کیلئے ناروے اور ڈنمارک کی بڑی سکرینوں پر بیک وقت ڈرامہ لگا کر تفریح کا بہترین ماحول بنا دیا ہے ۔اب یہ ڈرامہ پاکستان کیساتھ ڈنمارک اور ناروے میں 25فروری کو ( Cinema Bollywood (Norway))ہی لگایا جائیگا ۔

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے سٹار ہمایوں سعید نے گلوبل اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تو اکثر لوگ دیکھ کر ہمیں ڈائیلاگ بولنا شروع کر دیتے ہیں کہ ہمایوں سعید ”میرے پاس تم ہو“جس کو سن کر ہمیں بہت خوشی ہو تی ہے ۔

ٹیچر کا رول ادا کرنے والی ہیرا مانی نے بھی گلوبل اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جب ہم کہیں بھی جا تے ہیں تو لوگ مجھے ہیلو ٹیچر ،گڈ مارننگ ٹیچر وغیر کرکے بلاتے ہیں ،انہوں نے کہا اس ڈرامے کو ندیم بیگ نے بہت ذبر دست شوٹ کیا ہے جس کی وجہ سے آج یہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو پوری دنیا میں مقبول ہو چکا ہے ۔

شہزاد غفور کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ناروے اور ڈنمارک میں رہنے والی اپنی کمیونٹی کو بہترین فیملی فلمز اور ڈرامے دکھائے جائیں ،انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ آپ لوگ بھی ان ڈرامہ اور فلمز کو دیکھ کر پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی حوصلہ افزائی ضرور کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں