80

بزم نقشبند اوسلو کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیﷺ

اوسلو (عمران بشیر )پوری دنیا میں جہاں ماہ ربیع الاول کے شروع ہونے کے بعد آقا دوجہاں کی آمد کے سلسلے میں محافل کا انعقاد کیا جا تا ہے وہیں اوسلو میں رہنے والے مسلمان بھی انہتائی عقید ت و احترام کیساتھ جشن عید میلاد النبی کو مناتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں بزم نقشبند اوسلو کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ کا اہتمام 17نومبر بروز اتوار بعد نماز مغرب تا عشاءانقاد کیا جا رہا ہے ،جس میں خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ سید فراست علی بخاری بانی جامعہ با ب العلم (اوسلو )کرینگے ،محفل میلاد کا انعقاد پروفیسر علامہ نصیر احمدنوری صاحب کے زیر انتظام کیا جا رہا ہے ،تلاوت قرآن پاک قاری رحمت الہٰی کرینگے ۔

نعت خواں حضرات میں عالمی شہرت یافتہ وحید بٹ نوری ،صاحبزادہ یاسین سعید ،محمد کفیل ،ظفر اقبال خان شرکت کرینگے ،اس کے علاوہ فضل الرحمن ،مشتاق حسین اور شعیب اشفاق خصوصی شرکت کرینگے ۔

محفل میلاد کا انقاد بزم نقشبند اوسلو (Sverdrups gate 24 A )میں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں