72

سوئزر لینڈ میں تھر اور افریقی ممالک میں صاف پانی کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد

اوسلو (عمران بشیر )سوئزر لینڈر میں تھر اور افریقی ممالک میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مشاعرے کی محفل میں فنڈ ریزنگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں دوردراز سے آئے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوئزر لینڈ کے دوردراز علاقے میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے منعقد کیے جانے والے مشاعر ے کا مقصد پاکستان کے علاقے تھر اور افریقی ممالک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عطیات جمع کرنا تھا۔

مشاعرے میں جرمنی ،اٹلی اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے مختلف شہروں سے آئے پاکستانیوں نے نا صرف اس کار خیر میںحصہ لیا بلکہ شعرو شاعری سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوئز ر لینڈ کے نیشنل صدر عارف ملک معروف شاعر مبار ک صدیقی اور محمد احمد نے کہا افریقی ممالک اور تھر میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں ،ان کا کہنا تھا اس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایسے غریب شہر بھی ہیں جہاں صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ زندگی ہار جا تے ہیں،اس مشاعرے کا مقصد اس سے اکھٹے ہونے والے عطیات کے ذریعے ان ممالک میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹ لگائے جائینگے ۔

اس کے علاوہ شرکاءکا مزید کہنا تھا آج لوگوں نے اس کا ر خیر میںبڑھ چڑھ کا حصہ لیا ہے جس کے ذریعے ایک بڑی رقم ہمارے پاس جمع ہو ئی ہے جس کے ذریعے اب ہم ان غریب ممالک میں پینے کے پانی کے پلانٹ لگائیں گے تاکہ عورتوں کو جو دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے جاتے ہیں ان کی یہ مشکلات دور کی جا سکیں ۔

انہوں نے کہا اس پروگرام کا مقصد جہاں انسانیت کی خدمت کر نا ہے وہیں اپنی آنے والی نسلوں کو جو اپنے وطن سے دور یہاں پرورش پا رہی ہیں کو اپنی مادر ی زبان اردو سے واقفیت بھی کروانا ہے ،تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اردو زبان کو اپنی پہنچان بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں