110

سکینڈل کوئین میرا کا اداکاری کے بعد نیا ”دبنگ سٹائل “

ماضی کی معروف اور بے باک اداکارہ فلم سٹا ر میرا نے شوبز انڈسٹری میں اب اپنے گلوکاری کے جو ہر دکھانے کا ارادہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے گلوکاری کے شعبے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا عزم کر لیا ہے ،سکینڈل کوئین جو اپنے نت نئے انداز گفتگو کیساتھ میڈیا سکرینوں میں ہر وقت اِن رہتی ہیں اب گلوکاری کا شوق پورا کرنے کیلئے باقاعدہ موسیقی کی تربیت لینا شروع کر دی ہے ۔

میرا نے بتایا کہ انہوں نے سر سنگیت کی باقاعدہ تربیت لینا شروع کر دی ہے ،جہاں وہ ریاض کرتی ہیں ،میرا نے مزید کہا کہ وہ گلوکاری کا باقاعدہ اعلان ایک پریس کانفرنس میںکرینگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں