104

اوسلو میں مسجد جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے جلو س کا انعقاد

اوسلو (عمران بشیر )اوسلو میں مسجد جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ناروے کی گلیاں صدائے مصطفی ،آمد مصطفی ۔۔۔ مرحبا کے نعروں سے گونج اُٹھیں ،عاشقان مصطفی ﷺ نعتیں پڑھتے اپنے آقا کی آمد پر شایان شان استقبال کرتے نظر آئے ۔

اوسلو میں مسجد جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جلوس کا انعقاد کیا گیا جس میں بچے بوڑھے اور نوجوانون کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ،امام مسجد جماعت اہلسنت نے جلوس کے اختتام پر محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں تلاوت قرآن پاک اور نعت خواں حضرات نے ہدیہ درو دو نعت بھی پیش کیے ۔

علامہ طاہر عزیز ،امام سید نعمت علی بخاری نے آمد مصطفی پر روشنی ڈالتے ہوئے سیرت طیبہ بیان کی ،ان کا کہنا تھا آقا کی زندگی کو اپنے اخلاق اور کاموں میں شامل کر کے ہی ہم کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ،آخر میں امام سید نعمت علی بخاری نے پاکستان کی سالمیت اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں