50

جیل سے باہر آتے ہی رانا ثنا ءاللہ کا اہم بیان سامنے آگیا

فیصل آباد :جیل سے باہر آتے ہی مسلم لیگ ن کے دبنگ لیڈر رانا ثنا ءاللہ نے خاموشی توڑ تے ہوئے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی ویڈیو ہے تو پیش کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتاررانا ثناءاللہ نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی ملی ہے ،کچھ لوگ جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ،انہوں نے کہا یہ سارا ڈرامہ میری ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ۔

رانا ثنا ءاللہ کو کہنا تھا اپنی رہائی پر پارٹی کارکنوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،تھانے میں مجھ سے کوئی پوچھ گچھ نہیںکی گئی ،انہوں نے کہا اگر کوئی ویڈیو تھی تو پیش کی جاتی ،کہا جا رہا تھا کہ میرے ساتھ بہت بڑا نیٹ ورک کام کر رہا تھا ،اگر ایسا تھا تو 6ماہ میں اتنا بڑا نیٹ ورک کیوں نہیں پکڑا گیا ،رانا ثناءاللہ نے کہا پوری زندگی کبھی ہیروئن کا نشہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کسی منشیات فرو ش کیلئے سفارش کی ہے ۔

انہوں نے کہا سب نے جان اللہ کوہی دینی ہے ،آج بھی اپنے لیڈر نواز اور پارٹی کیساتھ کھڑا ہو ں ،اس قسم کے حربے اور سیاسی انتقام سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا ،ووٹ کو عزت دینا ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں