123

فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والا کون تھا ؟

پی آئی سی پر وکلاءکی ہنگامہ آرائی کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان معاملات کو بہتر کرنے کیلئے جب پی آئی سی پہنچے تو آپے سے باہر وکلاءنے فیاض الحسن چوہان پر حملہ کر دیا ۔

فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میرے اوپر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق مریم نواز اور شہباز شریف سے تھا ،ان لوگوں نے مجھ پر فائرنگ اور مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی .

ویڈیو فوٹیج کے مطابق وکلاءکا تعلق کسی خاص پارٹی سے لگتا تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت پر حملہ کر کے اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ۔ویڈیو فوٹیج کے مطابق فیاض الحسن چوہان پر حملے کرنے والے وکلاءکی شناخت کی جا رہی ہے ،جنہیں بہت جلد اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں