33

کرتار پور راہداری کی آڑ میں دہشتگردی ,بھارت کی ایک اور گھنائونی سازش 

ممبئی:سکھوں کے لیے پاکستان کے تحفے کرتارپور راہدری کا افتتاح، بھارتی میڈیا کو کھٹکنے لگا۔ پروپیگنڈہ مہم شروع ہو گئی اور جھوٹے فسانے بیان کررہے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ناروال میں دہشت گرد کیمپ ہے۔بھارتی میڈیا نے پھر زہر اگلنا شروع کر دیا۔

سکھ یاتریوں کے لیے پاکستانی تحفے کرتارپور راہدری کو سراہانے کے بجائے نفرت کا پرچار کرنے لگے۔ سکھ بھائیوں کو ورغلانے کے لیے یہ راگ الاپنا شروع کر دیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ناروال میں دہشت گردوں کا کیمپ ہے۔ حقیقت سے اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

بھارتی میڈیا کی کوشش ہے کہ کسی طرح سکھ یاتری جو کرتارپور راہدری کھلنے پر خوشی سے نہال ہیں ان کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کرتارپور راہدری سے دور رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں