212

دعا ہے کہ گلوبل اردو نیوز حق اور سچ کی باتیں ہمیں دکھاتا رہے :صدر پاک ،ناروے فورم اسماعیل سرور

اوسلو(ناصر اکبر )صدر پاک ،ناروے فورم اسماعیل سرور نے چیف ایگزیکٹو ناصر اکبر کو گلو بل اردو نیوز کی شروعات کرنے پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوسلو میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے ایک زبر دست آن لائن اخبار ہے جس سے ہم دونوں ملکوں کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسماعیل سرور کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ناصر اکبر صاحب مختلف اخبارات اور چینلز میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور اب ہم دعا گو ہیں کہ وہ اس پلیٹ فورم پر بھی حق اور سچ کی بات کہتے رہیں ،انہوں نے کہا پاک ناروے فورم کی طرف سے ہم ہمیشہ ان کا ساتھ دینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں