55

اوسلو میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کیلئے آئپا ایوارڈ کا انعقاد

اوسلو (عمران بشیر )اوسلو میں آئپا ایوارڈ کا انعقاد اگلے ماہ منعقد کیا جا رہا ہے ،چیف آرگنائز علی ملک نے بتایا اس ایوارڈ شو میں پاکستان فلم ،ٹی وی،میوزیکل اور فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات شرکت کر رہی ہیں ۔

علی ملک نے مزید بتایا کہ اس میں پاکستان فلم ،ٹی وی انڈسٹری کے سپر سٹارز کو ایوارڈ بھی دئیے جائینگے ،انہوں نے اوسلومیں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ اس شو میں ضرور شرکت کریں اور پاکستان کا مثبت اور سافٹ امیج دنیا کو دکھانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

انہوں نے ایک ایشو کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا اس وقت اوسلو میں جو لوگ بھی ٹکٹ خرید رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں سیٹ نمبر یا کوئی سیریل نمبر واضح نہیں ،علی ملک نے واضح کیا کہ جب آپ یہ ٹکٹ لے کر Venue پر پہنچیں گے تو وہاں پر موجود لوگ آپ کو باقاعدہ آپ کا سیٹ نمبر والا ایک اور ٹکٹ فراہم کرینگے ،لہذا آپ بلا جھجک اپنا ٹکٹ خریدیں اور یہ ہی ٹکٹ دکھا کر Venueپر اپنا سیٹ نمبر والا کوپن حاصل کر سکیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں