24

امام کعبہ کا امت مسلمہ کیلئے خاص پیغام

مکہ المکرمۃ:امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قرنطینہ اختیار کر کے درود شریف کا ورد کریں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومتی احکامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی۔اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث لوگ خود کو گھروں تک محدود کرلیں اور دورد شریف کا ورد کریں، شہری ہجوم میں جانے اور مصافحہ کرنے سے بھی گریز کریں۔

امام کعبہ نے دنیا کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی۔ علاوہ ازیں دنیا کے معروف مفتیان نے بھی عوام سے اپیل کیکہ وبا سے محفوظ رہنے کے لیے دنیا بھر کے مسلمان خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں