236

فلم ہاﺅس فل 4کے پریمئر نے دھوم مچا دی

اوسلو (زمان عامر)فلم ہاﺅس فل 4کے پریمئر نے اوسلو میں میں دھوم مچادی ،ایک دفعہ پھر گرین چلی انٹرٹیمنٹ نے کمیونٹی کی تفریح کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کی معروف فلم کا پریمئر لگا کر لوگوں کی خواہش کو پورا کر دیا ۔

فلم انڈسٹری کے ڈسٹری بیوٹر ،سی ای او گرین چلی انٹرٹیمنٹ شہزاد غفور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کے آنے کا شکریہ ،آپ لوگوں کے تعاون سے ہی ہم بہتر سے بہتر فلمیں لگانے کی کوشش کرتے ہیں ،انہوںنے کہا آئندہ ہم نیپالی ،تامل اور دوسری فلم انڈسٹریز کیساتھ مل کر مزید فلمیں بھی لگائیں گے ۔

انہوں اس موقع پر دبنگ تھری کی بات کرتے ہوئے کہا کہ 20دسمبر کو ریلیز ہونے والی دبنگ تھری کیلئے بھی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا پریمیئر بھی یہاں اوسلو میں لگا یا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں