336

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب

اوسلو (ناصر اکبر ، عمران بشیر)پاکستان سے یورپ کے دورے پر آئے ہوئے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبند یہ اویسیہ نے اوسلو میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔

اس اجتماع میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن کی تعداد 300کے قریب تھی ،حاضرین محفل میں تمام مکاتب فکر ،علمائے اکرام اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اس عظیم الشان اجتماع میں عبد الرﺅف ،چوہدری اظہر اقبال رندھیر ،ملک سلطان حمزہ اعوان ،چیف ایگزیکٹو ناصر اکبر (گلوبل اردو نیوز )،ایڈیٹر عمران بشیر (گلوبل اردو نیوز )،نمائند دنیا نیوز عقیل قادر ،ڈاکٹر افتخار احمد ،چوہدری اسماعیل سرور ،اسلم چوہدری ،ملک سلطان ،بھی شامل تھے ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض عمران انور نے سرانجام دئیے ،محفل کے آغاز میں تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی ۔

اس پروگرام کا تمام انتظام حضرت عبد القدیر صاحب کی طرف سے تھا ،منتظمین میں چوہدری اظہر اقبال رندھیر صدر پاکستان کمیونٹی ناروے ،ملک حمزہ اعوان اور خادم سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ عبدالرﺅف صاحب نے مرکزی کرادار ادا کیا ۔

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اس دورے کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ یہ زندگی محض گزارنے کیلئے نہیں ہے اللہ کریم نے ہمیں کلام ذاتی سے نواز ا ،بعثت محمد الرسول ﷺ کا احسان فرمایا ،ہم مسلمان ہیں ہمیں اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے ۔

حضرت عبد القدیر ،امیر محمد اکرم اعوان ؒ کے فرزند اور جانشین ہیں ،آپ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ ہیں اور لوگوں کو ذکرا لہی اور تزکیہ باطن کی تربیت دیتے ہیں ،اس سلسلے میں آپ روئے زمین کا سفر فرماتے ہیں ۔
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تمام ذیلی شعبہ جات ،تنظیم الاخوان ،الفلاح فاﺅنڈیشن ،المرشد میگزین اور صقارہ ایجوکیشن سسٹم کے سربراہ ہیں ،آپ کے بے شمار بیانات انٹرنیٹ پر بھی موجود ہیں ۔

آپ ساتھیوں کی روحانی تربیت کرکے ان رسول اللہ کے ہاتھ پر روحانی بیت کراتے ہیں ،یہ نعمت اگر نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہے ۔

طالبین کیلئے دعوت عام ہے ۔

آخر میں امیر عبدالقدیر اعوان نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں