190

حریم شاہ کا نیا روپ،پاک فوج سے اہم مطالبہ،خطرے سے آگاہ کر دیا

لاہور :حریم شاہ نے اپنے والد کی آنے والی ویڈیو کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری فیملی کو خطرہ ہے ،انہیں ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز حریم شاہ کے والد نے اپنے ویڈیو پیغام میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حریم شاہ کو دینی تعلیم دلوائی تھی ،حریم کے اس طرح کے طرز زندگی پر اس کے اساتذہ بھی شرمندہ ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے ،میرے رشتہ داروں کو حریم شاہ کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے والد کی ویڈیو پر حیران کن ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پتا کہ یہ ویڈیو کس نے اور کیوں ریکارڈ کروائی ،اس بارے میں جلد بتاﺅں گی ،انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاک فوج اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے انہیں اس وقت ڈرا یا اور دھمکایا جا رہا ہے ۔

Hareem shah reaction

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں