192

حریم شاہ کے پاس موجود عمران خان کی ویڈیو ز!

لاہور :ٹک ٹاک سٹار جہاں الٹی سیدھی ویڈیو ز اپنے اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ کرتی ہیں وہیں انہوں نے گزشتہ دنوں شیخ رشید کیساتھ اپنی ایک ویڈیو کال کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائر ل کر دی ۔

جس کے بعد انہیں تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت کئی لوگوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ،جواب میں حریم شاہ کا مبینہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی خاموش نہ رہا اور دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر میرے خلاف باتیں کرنا بند نہ کیں تو خان صاحب کی ویڈیو بھی جا ری کر دونگی ۔

سوشل میڈیا پر جہاں اچھی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں وہیں لوگوں کی عزت بھی اچھالی جا رہی ہے اور بے ہودہ حرکات کے ذریعے پیسے کمانے اور سستی شہرت کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔

شیخ رشید کیساتھ ہونے والی ویڈیو کال کی پہلے آڈیو شیئر نہیں کی گئی اور بعد ازاں آڈیو کو بھی ریلیز کر دیا گیا ،جیسے کسی کو بلیک میل کرنا مقصد ہو ،البتہ ابھی تک شیخ رشید کی طرف سے اس ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ۔

ہمیشہ کی طرح اس مبینہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جہاں خان صاحب کا لفظ استعمال کرکے دھمکی دی گئی تھی لیکن کچھ ہی دیر پر اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا ،اس تمام معاملہ کے بعد ہمیشہ کی طرح حریم شاہ نے ا پنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو بدنام نہیں کرنا چاہتیں، حریم شاہ کا کہنا تھا میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں، یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا۔ جو لوگ میرے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں میرا پیچھا چھوڑ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں