115

معروف برٹش پاکستانی تاجر ہادی شہزاد نے چین کی معروف خاتون تاجر سے شادی کر لی

اوسلو (عمران بشیر )معروف برٹش پاکستانی تاجر ہادی شہزاد جو گزشتہ کئی سالوں چین پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے ناصرف تینوں ممالک کی تاجربرادری میں مقبول ہوئے بلکہ انہیں چینی تجارتی کمپنی کی سربراہ مس لیوبینہ کیساتھ شادی کر لی ہے ۔

چین کی ارب پتی لیوینہ کیساتھ شادی سے پہلے ہادی شہزاد نے انہیں باقاعدہ مسلمان کیا اور اس کے بعد انہوں نے لیوینہ کی مرضی اور خواہش پر شادی کر لی ،لیوینہ کا نیا نام عائشہ لیو رندوا رکھا گیا ہے ہادی شہزاد کی یہ دوسری شادی ہے جسے انہوں نے کچھ عرصہ خفیہ رکھا اس حوالے سے جب ان سے رابطہ کیا گیا تو ہادی شہزاد نے کہا کہ یہ ان کا خالصتا ذاتی معاملہ ہے ۔

ہادی شہزاد کا کہنا تھا کہ کسی کا شادی نہ کرنا دو یا چار شادیاں کرنا ذاتی معاملہ ہوتا ہے میں ایسے معاملات پر بات نہیںکرتا ،چائنہ کی کسی انڈسٹری گروپ کیساتھ اپنے تجارت کو بڑھانا اور اس کے نتیجےمیں پاکستان کو زیادہ زرمبادلہ بھجوانا ایسی بات کی تو تعریف کرنی چاہیے ،ہادی شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ ایک نیک اور باپردہ خاتون ہیں انہوں نے اسلام کو سوچ سمجھ کر قبول کیا ہے اور وہ مسلمان ہو کر انتہائی خوش ہیں ،
عائشہ رھنداوا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان چین اور برطانیہ کے مابین تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ خوش آئند ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اسلامی تشخص کی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے وہ نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹائینگی بلکہ وہ برطانیہ اور پاکستان میں خوبصورت ثقافت کا پرچار بھی کرینگی ۔۔۔

ہادی شہزاد نے مزید کہا کہ وہ عائشہ کو مشرف بہ اسلام ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں ،اور انہیں توقع ہے کہ پاکستان چین اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی میں پیار محبت اور مزید تعاون میں اضافہ ہوگا اس حوالے عائشہ رندھاوا نے گزشتہ دنوں چین کے شہر شنگھائی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا انہوں نے تقریب کے دوران خوبصورت سکارف اوڑھ رکھا تھا انہوں نے تقریب میں شریک تاجربرادری کو اپنی شادی کے بارے میں آگاہ کیا جسے شرکا نے بے حد سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں