678

معروف برٹش پاکستانی نژاد بزنس مین ہادی شہزاد سچ سامنے لے آئے

اوسلو (عمران بشیر )معروف برٹش پاکستان نژاد بزنس مین ہادی شہزاد جو کے تجارت میں ایمانداری اور اچھے کردار کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ان کے متعلق سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا گیا ،جب ہادی شہزاد سے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں میری ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کو وائرل کر کے میرے خاندان کے لوگوں اور والدہ کو تکلیف پہنچائی گئی ہے ۔

انہوں نے اپنے ساتھ اپنی بیٹی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاندان میں کتنا پیار ہے ۔

انہوں نے کہا ہم سب خاندان والے اپنے مرشد کی دعاﺅں کے صدقے اور والدہ کی شفقت کی بدولت سب اکھٹے ہیں اور بیوی کا تعاون راہنمائی اور پیار ہمیشہ کی طرح میرے ساتھ رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں