37

غوثیہ مسلم سوسائٹی میں محفل میلاد کا انعقاد

اوسلو (عمران بشیر )غوثیہ مسلم سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلے میں شایان شان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر محمد انور قریشی صاحب نے اپنے خصوصی انداز میں حاضرین محفل کو آقا کریم کی شان بیان کی ۔

محفل میلاد میں معروف نعت خواں حضرات نے ثنائے مصطفی ﷺ پیش کیں ،نعت خواںحضرات میں محمد عبداللہ خان ،صاحبزادہ یسین ،محمد رمیض طارق شامل تھے ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض زہیر زبیر نے ادا کیے ۔
محفل میلاد میں پاکستان ایمبیسی ویلفیئر کمیونٹی کونسلر خالد محمود ،چوہدری اسماعیل سرور ،غوثیہ مسلم سوسائٹی کے خطیب مفتی محمد زبیر تبسم ،اطہر علی ،عزیز الرحمن ،محمد عبد اللہ خان ،محمد رمیض طارق ،قاری نور علی سیالوی ،سمیت کمیونٹی کی سیاسی ،سماجی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مقررین کااس موقع پر کہنا تھا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور ہر جگہ امن اور محبت کا پیغام دیکر دنیا کو یہ بتا نا چاہتے ہیں کہ اسلام دین” امن“ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں