63

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی ہوگئی

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت مزید1600روپے کی کمی سے94ہزار700روپے کی سطح پر آ گئی ۔

آل کراچی صرافہ اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت16ڈالرکی نمایاں کمی سے 1666ڈالر ہوگئی جس کے باعث مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کی کمی سے 94700روپے اور10گرام سونے کی قیمت1372روپے کی کمی سے81190روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سے940روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہلاک ڈاون کے باعث مقامی بلین مارکیٹ اور صرافہ مارکیٹیں بند ہیں ۔واضح رہے کہ سونافی تولہ قیمت 1لاکھ 600تک پہنچ گئی تھی۔ جبکہ دوسری طرفقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں 1.50روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 2روپے کی کمی سے ڈالر161.50روپے کی سطح پر آگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں