354

پاکستان فلم اندسٹری کی سب سے مہنگی فلم ”پرے ہٹ لو “کا اوسلو میں شاندار پریمیئر

اوسلو (ناصر اکبر )پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی اور کامیاب فلم ”پرے ہٹ لو“کا کامیاب پریمئےر شونے دھوم مچا دی ،پاکستان فلم انڈسٹری کو دنیا بھر میں زندہ رکھنے کیلئے ڈسٹری بیوٹر ،ڈائریکٹر ،پروڈیوسر ،سی ای او گرین چلی انٹرٹینمنٹ شہزاد غفور بٹ عید پر ”پرے ہٹ لو“لگوا کر ایک دفعہ پھر واضح کر دیا کہ وہ اپنا حق ادا کر رہے ہیں ،چیئرمین گرین چلی انٹر ٹینمنٹ نصراللہ قریشی اور سی ای او گرین چلی انٹر ٹینمنٹ شہزا د غفور بٹ اس سے قبل بھی بے شمار معروف پاکستانی فلمیں کمیونٹی کی فرمائش پر لگا چکے ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈسٹری بیوٹر ،ڈائریکٹر ،پروڈیوسر ،سی ای او گرین چلی انٹرٹینمنٹ شہزاد غفور بٹ اور چیئرمین گرین چلی انٹرٹینمنٹ نصر اللہ قریشی نے بتایا کہ ہماری ہر سال کی طر ح اس سال بھی یہ کوشش تھی کہ عید کے پر مسرت موقع پر بڑی پاکستانی فلم سینماﺅں کی زینت بنائیں اسی سلسلے میں ہم نے ”پرے ہٹ لو“کو پیش کیا جا رہا ہے ،”پرے ہٹ لو“کو ایک دفعہ پھر میڈیا پاٹنر گلوبل اردو نیوز کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہے ۔

پرے ہٹ لو کے شاندار پریمئر کے موقع پر کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھی جن میں ،ملک اکرم ،چوہدری قمر اقبال،سی ای او گرین چلی انٹرٹینمنٹ شہزاد غفور بٹ ،چیئرمین گرین چلی نصراللہ قریشی ،چیف ایگزیکٹو گلوبل اردو نیوز ناصر اکبر، لاریب ،جمشید مسرور،عقیل قادر ،عامر لطیف بٹ ،ندیم رشید ،زاہد اسلم شامل تھے ۔

اس پریمیئر کے موقع پر سینما میں موجود مس ثنا ءکو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ،کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ”فلم پرے ہٹ لو “کو بے حد پسند کیا اور گلوبل اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین چلی انٹرٹیمنٹ کے شکر گزار ہیںکہ انہوں نے کمیونٹی کیلئے ہمیشہ ایک سے بڑھ کر ایک اچھی فلم ہمیں دکھائی ،لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم امید کرتے ہیں یہ فلم عید پر سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں