65

افغان نژاد امریکی مسلمان ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈیلیٹ

مسلمان ٹک ٹاک سٹار کی مسلم کمیونٹی سے ہمدردی یا کہانی کچھ اور !
ٹک ٹاک نے پہلے ویڈیو ڈیلیٹ اور پھر بحال بجھی کر دیا

گزشتہ دنوں 17سالہ افغان نژاد امریکی فیروزہ عزیز نے اپنی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈالی ،جس میںبظاہر تو وہ میک کے کچھ ٹرکس بتا رہی تھیں لیکن اس دوران انہوں نے امریکہ میںبیٹھ کر چین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے اوپر آواز بھی اٹھائی ۔

اکائونٹ بلاک اور ویڈیو کو ٹک ٹاک کی طرف سے غائب کرنے پر فیروزہ نے بی بی سے بات کرتے ہوئے کیا کہا نیچے دئیے گئے لنک میں ملاحظہ فرمائیں

Feroza interview to BBC

بس فیروزہ کا ایسا کہنا تھا اور پھر یہ ویڈیو اور اکاﺅنٹ ہی بند کر دیا گیا ،جس پر ٹک ٹاک امریکہ کے سیفٹی ہیڈ ایرک ہان نے اس اکاﺅنٹ کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے معذرت کا اظہار بھی کیا کہ یہ انسانی موڈیریٹر کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے ۔

فیرو زہ عزیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک ٹک ٹاک کی وضاحت کو قبول نہیںکیا ،کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ میں نے چین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی بات کی ۔۔۔ شاید اس وجہ سے ایسا کیا گیا ۔۔۔

دوسری طرف تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے بھی امریکی چال ہو سکتی ہے ۔۔۔ جو پاکستان کی طر ح اب چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔۔۔اگر چین میں مسلمانوں کیساتھ ظلم ہو رہا ہے ۔۔۔ تو وادی کشمیر میں مسلمانوں کیلئے دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں ۔۔۔اگر انسانیت کی بات کی جاتی ہے ۔۔۔۔ تو ہر جگہ بسنے والے لوگوں کیلئے برابر ی کی سطح پر ان کے حقوق کی بات ضرور کرنی چاہیے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں