29

نواز شریف ،شہباز شریف کتنے عرصے کیلئے بیرون ملک جا رہے ہیں؟فیصل واوڈا نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد:وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان 72سالوں سے ملک کے سسٹم کا بھیانک چہرہ بدلنے آئے ہیں،اس فرسودہ نظام کے خلاف پہلے لڑائی کی تھی اب جنگ کریں گے،دو نہیں ایک پاکستان!!۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر آبی وسائل فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 72سالوں سے ملک کے سسٹم کا بھیانک چہرہ بدلنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فرسودہ نظام کے خلاف پہلے لڑائی کی تھی اب جنگ کریں گے،دو نہیں ایک پاکستان!!۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ا±س کی بدولت ابو(نواز)،چچا(شہباز)اور پھروہاں جا رہے ہیں جہاں اشتہاری رشتے دار اور لوٹی ہوئی دولت ہے،چچا آتے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی سعودیہ بھاگ گئے تھے،ڈاکٹرز کے مطابق علاج کی شرط یہ ہے کہ تیمارداری کوئی اور نہیں صرف مریم نواز کرسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں