78

عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل میلاد کا اہتمام

اوسلو (عمران بشیر )اوسلومیں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں محافل میلاد مصطفی کا آغاز ہو گیا ،اس سلسلے میں (Lorenskog Muslim Senter)کی طرف سے محفل میلا د کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،جس میں علامہ مفتی پیر محمد انور قریشی تشریف لا رہے ہیں ۔

اس محفل میلاد میں ڈنمارک سے قاری محمد اسماعیل فرید تلاوت قرآن پاک پیش کرنے کا شرف حاصل کرینگے ،نعت رسول مقبول پاکستان کے معروف نعت خواں عابد معصومی پیش کرینگے ،محفل میلاد کا انعاد کرنے والے مفتی علامہ محمد طاہر عزیز نے گلوبل اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس محفل پاک میں قاری محمود الحسن ،قاری نور علی سیالوی ،قاری خالد رضا قادری ،قاری عامر خان اور قاری حسن عامر خصوصی شرکت کرینگے ۔

محفل میلا 8نومبر کو 17:45پر (Lorenskog Muslim Senter)(Skarersletta 60,1473 Lorenskog)منعقد کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں