135

ڈاکٹر عرفان کی سانحہ کے بعد ایک اور ویڈیو وائرل

پاکستان کی تاریخ میں ایک اور ایسا واقع رقم ہو گیا جس کو صدیوں یاد رکھا جائے گا ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں سب سے معزز سمجھی جانے والی کمیونٹیز ڈاکٹر اور وکلاءحضرات کو ہی سمجھا جاتا ہے ۔

گزشتہ دنوں ان کے کرتوت پوری دنیا نے دیکھے ،کیسے ایک ڈاکٹر نے بدمعاشیہ انداز میں وکلاءکو للکارا اور پھر اس کے بعد سونے پر سہا گا ۔۔۔ وکلاءحضرات نے بھی بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں اور پی آئی سی پر حملہ کر دیا ۔

اس تمام واقع کو اگر سمیٹا جائے تو صرف بات غرور اور تکبر ہی کی تھی ۔۔۔ ڈاکٹرز حضرات کہتے تھے کہ ہمیں للکارنے کی کسی نے جرات کیسے کی ؟دوسری طرف وکلاءحضرات تھے جو کہتے ہیں کہ ہماری شان میں گستاخی کیوں کی ؟آسان لفظوں میں توہین وکلاءکر دی گئی ،جس کی سزا دینے کیلئے قانون بنانے والے اپنے ہی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مریضوں سمیت ڈاکٹروں پر حملہ آور ہو گئے ۔

ڈاکٹر عرفان جنہوں نے اپنی ایک تقریر میں ڈاکٹروں کو اشتعال دلوایا ۔۔ ۔ اس سانحہ کے بعد دوبارہ ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ۔۔۔جس میں 7افراد کی موت کے بعد انہوں نے بڑے سادہ انداز میں معافی مانگی ۔۔۔

دیکھیں ویڈیو میں ڈاکٹر صاحب کیا فرما رہے ہیں ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں