104

دیسی کچن کی طرف سے ایمرجنسی صورتحال میں کمیونٹی کیلئے اہم پیغام

اوسلو (عمران بشیر )دیسی کچن کے چیف ایگزیکٹو عرفان محمود نے گلوبل اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس جیسے خطرناک مرض سے لڑ رہی ہے ،انہوں نے کہا ہماری دعا ہے کہ اللہ اس خطرناک مرض سے ہمیں جلد از جلد چھٹکارا دلوا دے ۔

عرفان محمود نے بتا یا کہ دیسی کچن انتظامیہ نے اس نازک صورتحال میں بھی پہلے سے کہیں زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ دیسی کچن کے اندر آنے والوں کو پہلے سینی ٹائزر استعمال کروایا جاتا ہے ،اسی طرح دیسی کچن کے اندر بھی سب کو سینی ٹائزر استعمال کرنے کی خاص ہدایات دی گئی ہیں ،تاکہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے ۔

عرفان محمود نے مزید بتا یا کہ ہم اپنے کچن کو انتہائی درجہ حرارت پر رکھ کراس کی صفائی کرواتے ہیں تاکہ ہر طرح کے جراثیم سے اس کو پاک کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا لوگ بالا خو ف خطر ہمیں آرڈر لکھوا سکتے ہیں ہم حکومت کی بتائی ہوئی تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں