62

امریکہ سمیت پوری دنیا میں کرونا وائرس کا ٹرننگ پوائنٹ کیسا ہو گا ؟زبردست خبر آگئی

واشنگٹن:امریکہ میں کرونا وائرس کا ٹرننگ پوائنٹ جلد آنے والا ہے ،مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ ماڈلز ان پیشگوئیوں کو سپورٹ نہیں کرتے جو یہ کہتےہیں کہ وائرس مہینے یاسالوں تک پھیلا رہ سکتا ہے۔

امریکی پروفیسر نے یہ بھی کہا کہ کوروناوائرس سے متعلق اعداد و شمار بہت بتائے جارہے ہیں لیکن اس کی گروتھ میں کمی کی واضح علامات ہیں، وہ ہر مقام پر ریکوری کی علامات دیکھ رہے ہیں۔

کیمسٹری میں نوبیل انعام یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر مائیکل لیوٹ نے کہا کہ امریکا میں کوروناوائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ جلدی آئے گا۔

مائیکل لیوٹ نے چین کےبارے میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ وہ فروری کے وسط میں اس صورتحال سے نکل آئےگا،یاد رہے کہ چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں