142

اپنے ملک میں کرونا پر قابو پانے کے بعد چین پاکستان کی مدد کو آن پہنچا

لاہور :اپنے ملک میں کرونا وائرس کو قابو کرنے کے بعد چین پاکستان میں کرونا جن کو قابوکرنے کیلئے آن پہنچا ،کورونا وائرس سے بچاو کے لیے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ اور ہزاروں ٹیسٹ کٹس چین سے پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔

چینی کمپنیوں کی طرف سے عطیہ کیاگیا سامان وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وصول کیاجس میں این 95سمیت پانچ لاکھ ماسکس اور پچا س ہزار کورونا کٹس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ یہ ماسک اور کٹس پورے پاکستان میں تقسیم کی جائیں گی ۔

چینی سفارتخانے نے بتایا کہ قونصل جنرل کراچی لی بیجیان ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دراز پی کے کی انتظامیہ نے جیک مافاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کی طرف سے عطیہ کیاگیا سامان وصول کیا۔

اس سے قبل چینی سفارتخانے نے بتایا کہ عطیہ کیا گیا سامان علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک مافاؤنڈیشن کی طرف سے دیاگیا جو چین میں ایک کارگو طیارے میں لوڈ کیاگیا، آج ہی این 95اور سرجیکل ماسکس کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں