53

چین نے کرونا سے جنگ جیتنے کے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کر دیا

بیجنگ :چین نے ایک دفعہ پھر پاکستان سے اپنی دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے چین کے طبی ماہرین کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کی درخواست پر اپنے طبی ماہرین کی ٹیم کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لیے پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے،کوروناوائرس کے خلاف دنیا کے ساتھ چینی تعاون کے حوالےسے پریس کانفرنس کرتے ہوئےچین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب صدرنے کہا کہ پاکستان نے طبی ماہرین بھیجنے کی درخواست کی تھی جس پر چین اپنے ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں