25

گھر میں چم چم بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

چم چم
اجزائ:
دودھ: 2کلو
سرکہ: ½کپ
بیکنگ پاﺅڈر: 1چائے کا چمچ
میدہ: 2-3چمچ
چینی: 1کپ
کیوڑا ایسنس: چند قطرے
بادام/ پستہ: ½کپ

ترکیب:
٭پہلے پین میں 2کلو دودھ ڈال کر پکنے کے لےے چھوڑ دیں۔ جب دودھ میں اُبال آجائے تو اسے تھوڑی دیر کے لےے چھوڑ دیں۔ اب اس میں ½کپ سرکہ ڈال کر دودھ پھاڑیں۔ پھر اسے ململ کے کپڑے میں نکالیں اور لٹکا کر پانی خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔ اب پنیر الگ کر کے اس میں 1چائے کا چمچ بیکنگ پاﺅڈر اور 2-3کھانے کے چمچ میدہ شامل کرلیں۔ اب اس آمیزے کو ہاتھ سے مسلیں یا پھر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر اس آمیزہ کی اوول شیپ میں چم چم بنالیں۔ اب ایک پتیلی میں 1کپ چینی، پانی اور چند قطرے کیوڑا ایسنس ڈال کر گاڑھا شیرہ بنالیں۔ پھر شیرے میں تیار کی ہوئی چم چم ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لےے چھوڑ دیں۔ جب چم چم تیار ہو جائے گی تو اُوپر تیرنے لگیں گی۔ اب ان چم چم کو تھوڑے سے شیرے کے ساتھ ڈش آﺅٹ کرلیں۔ آخر میں کٹے بادام، پستے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں